روس میں بیلسٹک میزائلوں کی مشقوں کا آغاز
Sep ۰۴, ۲۰۱۷ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
روس میں بیلسٹک میزائلوں کی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایٹمک ڈیفنس شیلڈ نامی یہ فوجی مشقیں روس کے بیس علاقوں میں انجام دی جارہی ہیں۔
ان مشقوں میں یارس اور توپول ایم میزائل سسٹموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق یہ اسٹریٹیجک میزائل سسٹم بین براعظمی بیلسٹک میزائلوں کا نیا ماڈل ہے جو گیارہ ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کرسکتاہے۔
ان میزائلی سسٹموں کی تعیناتی کا مقصد روس کے خلاف نیٹو کے ممکنہ حملوں کا جواب دینا ہے۔
امریکا کی قیادت میں نیٹو نے مشرقی یورپ میں روس کی سرحدوں کے قریب اپنے جدید میزائل سسٹم نصب کرکے فوجی توانائیوں میں اضافہ کیا ہے جس پر روس نے بارہا اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے پچھلے دنوں خبردار کیا تھا کہ نیٹو کے مخاصمانہ اقدامات روس کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور ماسکو ان اقدامات کا جواب دے گا۔