Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر برکلی میں سیکڑوں افراد نے انتہا پسندانہ افکار کے حامل معروف ٹی وی اینکر کی تقریر کے خلاف مظاہرہ کیا ہے

کیلی فورنیا کے شہر برکلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر اس عمارت کے باہراجتماع کیا جہاں مشہور اور انتہا پسندانہ نظریات کا حامل امریکی ٹی وی اینکر شاپیرو تقریر کررہا تھا - مظاہرین فسطائیت نسل پرستی اور صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے - کچھ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ بھی تھے جن پر برکلی یونیورسٹی کی انتطامیہ کے خلاف بھی نعرے درج تھے جس نے شاپیرو کو تقریر کرنے کی اجازت دی تھی - واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے اس موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ شارلوٹسویل شہر میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران جو تصادم ہوا تھا اور جس میں نسل  پرستوں کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے تھے اس میں دونوں ہی فریق قصوروار ہیں - اس سے پہلے نسل پرستوں کے حملے کی مذمت نہ کرنے پر ٹرمپ کو امریکا میں شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا گیا تھا

ٹیگس