Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
  • لندن میٹرو دھماکہ دہشت گردی ہے، برطانوی حکومت

برطانوی پولیس نے لندن کے میٹرو دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا ہے

برطانوی پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، دھماکے اور آتشزدگی کے خلاف آپریشن کے سینیئر کوآرڈینیٹر نے اس دھماکے کو دہشت گردی بتایا ہے- جمعے کو مغربی لندن کے پارسنزگرین میٹرو اسٹیشن پر ایک دھماکے میں کم سے کم تیئیس افراد زخمی ہوگئے تھے - کہا جا رہا ہے کہ دہشت گرد نے ٹائم بم کا استعمال کیا اور دھماکہ ہونے سے پہلے ہی وہاں سے فرار ہوگیا - پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اگر بم پوری طرح پھٹ جاتا تو دسیوں افراد ہلاک ہوسکتے تھے - لندن میٹرو کے مسافروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے دھماکے کی آواز سنی ، پھر آگ کے شعلے دیکھے اور اچانک میٹرو کا ڈبہ دھوئیں سے بھر گیا- زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیاگیاہے- برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے بھی اسے دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ہنگامی اجلاس تشکیل دیا -گذشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ میں یہ پانچواں دہشت گردانہ حملہ ہے -- اس درمیان امریکی صدر ٹرمپ نے لندن دھماکے کو امیگریشن سے متعلق اپنے وضع کردہ قانون کو حق بجانب قراردینے کا بہانہ بنانے کی کوشش کی ہے - امریکی صدر نے جمعے کو اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ لندن کے دھماکے کے پیش نظر امریکا میں امیگریشن کا قانون سخت ہونا چاہئے-

ٹیگس