Sep ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کو شمالی کوریا کا دو ٹوک جواب

میزائل اور جوہری تجربات پر عالمی ردعمل اور امریکی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکی قیادت کو اپنے خلاف فوجی آپشن کی بات کرنے کی ہمت بھی نہیں کرنے دیں گے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کہتےہیں کہ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا جوہری طاقت کے مقصد تک پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی طاقت سے توازن حاصل کرنے تک نیو کلیئر اور میزائل پروگرام میں بہتری لائی جاتی رہے گی۔

اس سے پہلے امریکی مشیر قومی سلامتی نے وائٹ ہاوس میں پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور اس کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

دوسری جانب روس اور فرانس کے صدور نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے مسئلے کا حل مذاکرات ہی ہے۔

کریملن سے جاری بیان کے مطابق روسی صدرپوٹین اور فرانسیسی صدرمیکرون کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے شمالی کوریا کے مسئلے پر گفتگو کی.

روسی صدرپوٹین اورمیکرون شمالی کوریا کے معاملے پربراہ راست مذاکرات کی ضرورت پر متفق ہوئے ہیں۔

دونوں رہنماوں نے جزیرہ نمائے کوریا کے مسئلے کے سفارتی حل کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جنگی بیانات اور ایٹمی تجربات سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگا۔

 

 

ٹیگس