Sep ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • سیاہ فام امریکی نوجوان کے قاتل پولیس اہلکار کی بریت کے خلاف مظاہرے

سیکڑوں امریکی شہریوں نے ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئیس میں، سیاہ فام نوجوان کے قاتل پولیس اہلکار کی بریت کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سیاہ فام نوجوان کے قاتل پولیس اہلکار کو عدالت کی جانب سے بری کئے جانے کے فیصلے  کے خلاف سیکڑوں لوگوں نے سینٹ لوئیس کی سڑکوں پر مارچ اور میئر کے گھر پر پتھراؤ کیا۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس پر بھی سنگ باری کی اورپیٹرول بم پھینکے - اس موقع پر امریکی نیشنل گارڈ کے اہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور انہیں میئر کے گھر اور اس کے اطراف کی سڑکوں سے منتشر کردیا۔ پولیس نے بلوے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں تیرہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ریاست میسوری میں تعینات جیسن اسٹوکلے نامی ایک سفید فام امریکی پولیس اہلکار نے سن دوہزار گیارہ میں ایک سیاہ فام امریکی نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ امریکی عدالت نے مذکورہ سفید فام پولیس اہلکار کو بری کردیا ہے۔پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کے قتل کے پے در پے واقعات کی وجہ سے بعض امریکی ذرائع ابلاغ ریاست میسوری کو سیاہ فاموں کی قتل گاہ قرار دیتے ہیں۔

ٹیگس