روس نے امریکی دعوی مسترد کر دیا
روس نے شام مخالفین پر بمباری کے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
جنرل ایگور کوناشنکوف نے دیر الزور میں شام مخالفین کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری سے متعلق امریکی دعوں کو کذب محض قرار دے دیا ہے۔امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے دعوی کیا کہ روسی جنگی طیاروں نے دیرالزور کے علاقے میں شامی حکومت کی مخالف کرد فورس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے واضح کیا کہ روس کی فضائیہ نے دیرالزور میں دہشت گردوں کے مراکز پر بمباری سے قبل امریکہ کو پیشگی آگاہ کردیا تھا۔جنرل ایگور کوناشنکوف کا کہنا تھاکہ شامی فوج نے تین ہفتے قبل روسی فضائیہ کے تعاون سے دیرالزور میں بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں اس شہر کا محاصرہ توڑ دیا گیا ہے اور داعشی عناصر کو وہاں سے بھاگنا پڑا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق دیرالزور کے بعض علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے زمینی اور فضائی کاروائی اب بھی جاری ہے۔