ٹرمپ کے خلاف سیاسی کارکنوں کا دھرنا
Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
درجنوں امریکی سیاسی کارکنوں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق درجنوں امریکی سیاسی کارکنوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صدر ٹرمپ کی تقریر پر احتجاج کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے سامنے علامتی دھرنا دیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شمالی کوریا سے جنگ نہیں امن، جنگ نہیں سفارت کاری جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین امریکی صدر کی مخاصمانہ اور اشتعال انگیز پالیسیوں کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔امریکی سیاسی ماہرین کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مختلف عذر پیش کرکے مذاکرات سے فرار کر رہی ہے اور دنیا بھر میں جنگ اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔