Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کو امریکا کی ایک اور دھمکی

امریکی وزیرجنگ نے ایک بار پھرشمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ پیونگ یانگ کا مقابلہ کرنے کے لئے فوجی کارروائی سمیت سبھی آپشن میز پر موجود ہیں۔

امریکی وزیر جنگ جیمز مٹیس نے بدھ کو دعوی کیا کہ شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لئے کوششیں منجملہ پیونگ یانگ کو ایٹمی ہتھیاروں سے نہتا کرنے کی غرض سے پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ البتہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی حفاظت کے لئے فوجی آپشن کا استعمال ضروری ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بھی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں دھمکی دی تھی کہ وہ شمالی کوریا کو نابود کردیں گے۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کی تقریر کو گھٹیا اور بیہودہ قراردیا ہے۔
شمالی کوریا کے وزیرخارجہ نے جو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی کھوکھلی دھمکیوں سے پیونگ یانگ کو مرعوب نہیں کرسکتے۔

ٹیگس