Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • 134 ممالک کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت

اقوام متحدہ میں گروپ 77 کے رکن 134 ممالک نے ایران اور گروپ 1+5کے مابین ہونے والے جوہری معاہدے کی بھرپورحمایت اور اورایران کے خلاف یکطرفہ طور پرعائد پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پرایٹمی سمجوتے کے حوالے سے گروپ 77 کے رکن ممالک کے وزائے خارجہ نے اختتامی اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کیا گیاا ۔

گروپ 77 کے رکن ممالک کے وزائے خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک حقیقی ماڈل ہے جو بین الاقوامی تعاون کی مزید مضبوطی سے ممالک کو پائیدار ترقی تک رسائی کے لیے مدد ملے گی.

انہوں نے اس بیان کے ایک اور حصے میں ایران کے خلاف یک طرفہ طور پر عائد اقتصادی پابندیاں کی مخالفت کرتے ہوئے فوری طور پر ان پایندیوں کے خاتمےکا مطالبہ کیا.

سید عباس عراقچی نے بھی اس اجلاس ایران کی نمائندگی کی اوراجلاس سے خطاب کیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے کل رات کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ٹرمپ کی متنازع تقریر کے بعد گروپ 77 کے رکن 134 ممالک کے وزراء خارجہ نے بلند آواز میں جوہری معاہدے کی بھرپورحمایت اورایران کے خلاف یکطرفہ طور پرعائد پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کیا۔

گروپ 77 کے رکن ممالک کے وزائے خارجہ کی نشست جمعہ کے روز نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سربراہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی.

 

ٹیگس