یک طرفہ ایٹمی ترک اسلحہ کے حق میں نہیں،جیرمی کوربن
Sep ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت یک طرفہ ایٹمی ترک اسلحہ کے حق میں نہیں ہے۔
جیرمی کوربن کا کہنا ہے کہ یک طرفہ طور پر ایٹمی ترک اسحلہ کا پروگرام ان کی پارٹی کے آئندہ انتخابی منشور کا حصہ نہیں ہے تاہم عالمی ترک اسلحہ کا مطالبہ ہمارے منشور میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کا خیال ہے کہ دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کو جلد از جلد ختم ہوجانا چاہیے۔یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ برطانیہ کا شمار بڑے ایٹمی ملکوں میں ہوتا ہے اور اس کے پاس بھاری مقدار میں ایٹمی ہتھیار اور ایٹمی آبدوزین موجود ہیں۔