Oct ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد بند کیا جائے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو ناقابل تصور حدتک نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عالمی مبصرین کے دورہ میانمار اور صوبہ راخین کے علاقوں، منگداؤ اور راتھی ڈانگ کے معائنے کے بعد اقوام متحدہ نے ایک بار پھر حکومت میانمار سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ فوری طور پر بند کردے۔اقوام متحدہ نے صوبہ راخین کے مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے مبصرین کے گروپ میں شامل یورپی یونین کے وفد نے بھی اپنے علیحدہ بیان میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کاسلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یورپی وفد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں راخین کے دورے میں جلے ہوئے دیہات اور ویران آبادیاں دکھائی دی ہیں جہاں کوئی بھی نہیں تھا۔یورپی یونین کے وفد نے صحافیوں کو بھی متاثرہ علاقوں میں جانے کی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ راخین میں باقی بچ جانے والے روہنگیا مسلمانوں کو فوری طور پر انسانی امداد بہم پہنچانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس