Oct ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک سے افغان پناہ گزینوں کے اخراج پر تنقید

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی ممالک سے افغان پناہ گزینوں کی جبری واپسی کی مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یورپی حکومتیں، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغان پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کو انھیں خطرات کی جانب دوبارہ بھیج رہی ہیں جن سے وہ بھاگی ہے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں آیا ہے کہ سن دو ہزار سولہ میں تقریبا نو ہزار پانچ سو افغان مہاجرین کی پناہندگی کی درخواست مسترد کر کے انھیں افغانستان بھیج دیا گیا ہے-

یورپی ممالک سے افغان پناہ گزینوں کو واپس کرنے  کی لہر ایسے عالم میں اٹھی ہے کہ افغانستان میں ہونے والی جھڑپوں میں اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے-

واضح رہے کہ دو ہزار ایک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان پر امریکہ کی لشکرکشی کے وقت سے اب تک دسیوں ہزار افغان شہری جاں بحق اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں-

 

ٹیگس