Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے سےعلیحدگی خطرناک اورغیرذمہ دارانہ عمل

برطانیہ کے سابق وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا ایران جوہری معاہدے پر قائم نہ رہنا خطرناک اور غیرذمہ دارانہ عمل ہے۔

برطانیہ کے سابق وزیرخارجہ جیک اسٹراو نے ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے ممکنہ علیحدگی خطرناک اورغیرذمہ دارانہ فیصلہ ہوگا جس سے بین الاقوامی سطح پرامریکی ساکھ کو نقصان پہنچے گا.

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک اہم عالمی سمجھوتہ ہے جس تک پہنچنے کے لئے طویل مذاکرات ہوئے اور اب یہ معاہدہ عالمی امن و سلامتی کے لئے مشعل راہ ہے.

سابق برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرے تو اس کا یہ فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہوگا. سنیئر برطانوی سیاستدان کا کہنا تھا کہ ایران نے اب تک اپنے وعدوں پر من و عن عمل کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا ایک باضابطہ سمجھوتہ  ہے جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی کرچکی ہے اور یہ معاہدہ اب ایک بین الاقوامی قانون کے زمرے میں آتا ہے مگر اب امریکہ ہی واحد ملک ہے جو اس معاہدے سے نکلنا چاہتا ہے.

جیک اسٹراو نے کہا کہ امریکی علیحدگی کی صورت میں چین اور روس جوہری معاہدے پر پابند رہیں گے.

 

ٹیگس