امریکا کی دھمکی آمیز اور جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مذمت
Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
وینیزویلا کے صدر نے امریکا جیسے بعض ملکوں کی دھمکیوں، پابندیوں اور جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔
وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا پر دھمکیوں، پابندیوں اور جنگ کی نہیں بلکہ مذاکرات، منطق اور مفاہمت کی حکمرانی ہونی چاہئے۔
وینیزویلا کے صدر نے کہا کہ کراکاس کی پالیسی تعاون و امن کی بنیادوں پر استوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ روس، بیلاروس، ترکی اور الجزائر مختلف اقتصادی اور مالی میدانوں میں اتنہائی کامیاب رہا ہے۔