Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکی اقدامات پرجرمنی کوتشویش

جرمنی نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی اقدامات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گیبرئل نے جرمن نیوز ایجنسی کو انٹریو دیتے ہوئے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علیحدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگل کے قانون کو آئین اور حقیقی قانون کی جگہ پررکھ رہے ہیں۔ زیگمار گیبرئل نے اس موقع پر کہا کہ ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات لگانے سے ہمیں کیا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی کی حکومت جوہری معاہدے پرقائم ہے مگر ایسا لگ رہا ہے کہ اگلے ہفتے تک امریکہ اس سے علیحدگی اختیار کرے گا جو بڑی تشویش کی بات ہو گی۔ جرمنی کے وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کو جنگ کے قانون سے تشبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے دنیاپرغیرمتوقع اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹیگس