چین کی جانب سے جوہری معاہدے کے سلسلے میں ایران کی حمایت اورامریکہ کی مخالفت
چین نے ایران کے جوہری معاہدے پر امریکا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رہے گا۔
چین نے واضح طور پر جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے امریکی موقف کی مخالفت کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین امریکا کے اس بیان کی مذمت کرتا ہے جس میں کہا گیا کہ ممکن ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اس معاہدے کو ختم کردیں۔
چین نے ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امید ہے کہ ایران کا جوہری معاہدہ جاری رہے گا اورامن کو برقرار رکھنےمیں اہم کردار اداکرے گا ۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین، یورپی یونین اور ایران کی طرف سے دستخط کیے گئے ہیں جب کہ معاہدے کو امریکا بیک جنبش قلم مسترد نہیں کرسکتا۔