Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے جنگی منصوبے چرالیے

دفاعی ڈیٹا سینٹر سے چرائی گئی 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات میں کم جونگ ان کے قتل کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے جنوبی کوریا کی فوجی دستاویزات کی ایک بڑی تعداد چوری کر لی ہے، جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔

جنوبی کوریا کے ایک قانون ساز ری چول ہی کا کہنا ہے کہ چوری کی جانے والی معلومات وزارت دفاع سے متعلق ہیں ۔ چوری کی جانے والی دستاویزات میں امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ سے متعلق تیار کیے جانے والے منصوبے بھی شامل ہیں اوران دستاویزات میں جنوبی کوریا کی خصوصی افواج کے منصوبوں تک رسائی حاصل کی گئی جن میں اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے بارے میں معلومات بھی شامل تھیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ان الزامات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم جنوبی کوریا نے مئی میں کہا تھا کہ ان کا بڑی تعداد میں ڈیٹا چرایا گیا تھا اور شاید شمالی کوریا نے اس سائبر حملے کی ترغیب دی ہو، تاہم اس نے اس کی تفصیل نہیں بتائی تھی۔

 

ٹیگس