امریکی اتحاد شامی عوام کا قتل عام کر رہا ہے، روس
Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد شام کے علاقے رقہ میں بلاسبب شامی شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی زیرکمان نام نہاد داعش مخالف اتحاد کا مقصد صرف شامی عوام کا قتل عام کرنا ہے۔
شہر رقہ پر امریکی اتحاد کے جمعرات کے حملے میں پینتیس عام شہری مارے گئے ہیں۔
گذشتہ ہفتے بدھ کے روز بھی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے رقہ پر بمباری کر کے دسیوں شامی عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا تھا۔