Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا اعتراف

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے پہلی بار شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اسپوٹنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ جب امریکی وزارت خارجہ اس بات کا اعتراف کر رہی ہے کہ تحریرالشام نامی دہشت گرد گروہ کے پاس نہ صرف یہ کہ کیمیاوی ہتھیار ہیں بلکہ اس نے انھیں استعمال بھی کیا ہے-

بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت شام پر کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگانے کا مقصد رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی حالیہ کامیابیوں کے سلسلے میں حقائق کو برعکس پیش کرنا ہے-

امریکہ نے جنوبی ادلب میں خان شیخون کے مشکوک واقعے کا الزام شامی حکومت پر عائد کرتے ہوئے صوبہ حمص میں الشعیرات فوجی اڈے پر، جو داعش اور جبھت النصرہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کا اصلی مرکز ہے، انسٹھ کروز میزائل فائر کئے تھے-

ٹیگس