Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • شام امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

ترکی اور روس کے صدور نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران شام امن مذاکرات کے حوالے سے آستانہ عمل کے تحت ہونے والی پیشرفت کو مثبت قرار دیا۔

روسی ایوان صدرکریملن کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹین اورترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر رابطہ کر کے شام امن مذاکرات اورشام کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی.

 پوٹین اور اردوغان نے آستانہ عمل کے تحت رواں مہینے کے آخر تک قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والی شام امن مذاکرات کی 7ویں نشست پر بھی تبادلہ خیال کیا.

قزاقستان کے دفترخارجہ کے بیان کے مطابق، آستانہ مذاکرات کا 7واں دور 30 اور31 اکتوبر کومنعقد ہوگا جس میں شامی حکومت اور مخالفین کے علاوہ ایران،روس اور ترکی کے وفود بالخصوص اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سمیت بعض ممالک کے نمائندے بطور مبصر شریک ہوں گے.

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے مابین مشترکہ تعاون سے شام امن مذاکرات سے متعلق اب تک مذاکرات کی 6 نشستیں منعقد ہوچکی ہیں.

شام کے مختلف علاقے بالخصوص ادلب، شمالی حمص، مشرقی غوطہ اور جنوبی علاقے میں امن زون کے قیام اس عمل کا ایک اہم نتیجہ ہے.

اس معاہدے کے تحت یہ تینوں ممالک شام میں ان چار امن زون کے قیام کے مقصد سے داعش اور النصرہ فرنٹ سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف جنگ کے لیے ضروری اور موثر اقدامات اٹھائیں گے۔

 

ٹیگس