Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکا کے ساتھ مذاکرات سے شمالی کوریا کا انکار

شمالی کوریا نےامریکی دبائو میں آنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے جو ہری پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کو ریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ ایشیاء سے قبل امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کومسترد کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کی دھمکی دے دی۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا یہ خیال چھوڑ دے کہ شمالی کوریا عالمی پابندیوں پر چپ رہے گا اور جوہری ہتھیار چھوڑ دے گا۔

سرکاری ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا جوہری صلاحیتوں کی تکمیل کےآخری مرحلے پر ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے جاری ہو نے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ تخفیف جوہری اسلحہ مذاکرات کے لیے جاگتے میں خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک امریکی جارحانہ پالیسی ختم نہیں ہوتی، شمالی کوریا کی جوہری تلوار مزید تیز ہوتی رہے گی۔

امریکی صدر آج اتوار کے روز دورہ ایشیاء کے پہلے مرحلے پر جاپان پہنچیں گے، جس کے بعد ٹرمپ جنوبی کوریا کا بھی دورہ کریں گے۔

ٹیگس