Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • بیلفور اعلامیہ برطانیہ کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ

لندن میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے بیلفور اعلامیہ کو حکومت برطانیہ کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔

لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے ایک بڑے احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے عمانوئیل حساسیان نے کہا کہ برطانیہ کو اعلان بالفور کے اجرا پر فلسطینی عوام سے نہ صرف معافی مانگنا چاہیے بلکہ اسرائیلی قبضے کے نتیجے میں فلسطینی عوام کو پہنچنے والے نقصانات کا تاوان بھی ادا کرنا چاہیے۔فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک نسل پرست حکومت ہے اور برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو جمہوری حکومت قرار دینا انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام اپنے وطن کے چپے چپے کی آزادی تک صیہونی دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اور یہ ان کا بنیادی اور فطری حق ہے۔فلسطین کی نیشنل ایکشن پارٹی کے سربراہ مصطفی برغوثی نے اس موقع پر اسرائیل کو تاریخ کی بدترین نسل پرست حکومت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بیلفور اعلامیہ کی بنیاد پر بدستور سرزمین فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ٹیگس