ٹرمپ امریکی سیاسی ںظام کے لیے خطرہ ہیں، جو بائیڈن
Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
امریکہ کے سابق نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے ملکی سیاسی نظام خطرے میں پڑ گیا ہے اور عوام اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں۔
امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ میں آج تک ٹرمپ جیسا کوئی صدر نہیں گزرا اور انہیں امید ہے کہ آئندہ بھی کوئی ایسا شخص امریکہ کا صدر نہیں بنے گا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن، دونوں پارٹیوں کے اراکین ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے نتائج سے سخت خوفزدہ ہیں۔
امریکہ کے سابق نائب صدر نے ٹرمپ انتظامیہ سے امریکی عوام کو درپیش خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے آنے سے امریکی سیاسی نظام، خطرے میں پڑ گیا ہے اور عوام اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں۔