Nov ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • زمبابوے، صدر رابرٹ موگابے فوج کی نگرانی میں

زمبابوے کی فوج کا کہنا ہے کہ صدر کی نگرانی کا مقصد صدر کے آس پاس منڈلانے والے کرپٹ افراد کو نشانہ بنانا ہے۔

زمبابوے میں کل اقتدار پر قبضہ کرنے والی فوج نے کہا ہے کہ صدر رابرٹ موگابے اور ان کا خاندان فوج کی نگرانی میں مکمل طور پر محفوظ ہےاور فوج کا مقصد صدر کے آس پاس منڈلانے والے کرپٹ افراد کو کو نشانہ بنانا ہے۔

فوج کے ایک اعلی افسر اور چیف آف اسٹاف لاجسٹکس، میجر جنرل ایس بی مویو نے سرکاری ٹیلی ویژن پر تختہ الٹے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہمارا نشانہ صرف وہ لوگ ہیں جو صدر کے چاروں طرف رہتے ہوئے جرائم انجام دے رہے ہیں اور ملک کو سماجی اوراقتصادی طور پر بدحالی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

فوج کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگس