Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ایرانی خواتین کی ترقی نے مجھ پر وجد طاری کر دیا: زمبابوے کی وزیر

زمبابوے میں خواتین کے امور کی وزیر کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی خواتین کی ترقی سے بہت خوش ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایرانی حکومت کے اقدامات پر حیران ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: زمبابوے کی ترقی، خواتین اور سماجی امور اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزیر مسز ہارمونیکا استوانگوا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور انسیہ خزعلی سے ملاقات کی۔

انہوں نے اپنے دورہ ایران کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کی حمایت اور زمبابوے کے عوام کی جدوجہد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے۔

ہارمونیکا استوانگوا نے مزید کہا کہ مغربی حکومتوں کی جانب سے ایران اور زمبابوے کے خلاف عائد کی گئی غیر منصفانہ اور یکطرفہ اقتصادی پابندیاں بھی خواتین اور لڑکیوں پر دباؤ کا باعث بنی ہیں۔

ایران کی یونیورسٹیز میں لڑکیوں کی زبردست موجودگی

اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر انیسہ خزعلی نے اس ملاقات میں یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کی سامراج مخالف اور آزادی کی تاریخ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا بنا دیا ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں فریق نے غزہ کی خواتین کی صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے غزہ کے معصوم عوام کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس