Nov ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد بند کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے تمام فوجی اقدامات روک دے جو راخین صوبے  میں روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پامالی پر منتج ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کا میانمار کی حکومت سے یہ مطالبہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس قرارداد کو بحال کیا جائے جو انسانی حقوق کے مسئلے میں حکومت میانمار کی پیشرفت کی بنا پر روک دی گئی تھی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی میانمار کے امور میں خصوصی ایلچی مقرر کیے جانے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت میانمار کے فوجی اقدامات کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان جاں بحق و زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔

ٹیگس