Nov ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • زمبابوے میں صدررابرٹ موگابے کے خلاف ریلی

افریقی ملک زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں مظاہرین نے فوج کی حمایت اور موگابے کے اقتدار کے خاتمے کے حق میں نعرے لگائے۔

افریقی ملک زمبابوے میں ریلی کا انتظام وار ویٹرنز ایسوسی ایشن اور اپوزیشن کی سیاسی جماعت موومنٹ برائے ڈیموکریٹک چینج نے مشترکہ طور پر کیا۔ ہزاروں افراد نے ہرارے میں صدر موگابے کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کیا اور اس موقع پر وہ فوج کے حق میں اور موگابے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صدر موگابے کو فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے۔

زمبابوے میں فوج نے پندرہ نومبر سے حکومتی نظم و نسق سنبھال رکھا ہے، جبکہ جمعہ سترہ نومبر کو فوج نے تصدیق کی تھی کہ موگابے کو نظربند کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی مقید صدر کی سیاسی جماعت زانو پی ایف کے ایک اجلاس میں شریک اکثریتی اراکین نے اپنے صدر کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

زمبابوے کی حکمراں جماعت کا اجلاس آج ہوگا جس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ صدر موگابے کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خبر ایجنسی کی جانب سے اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ رابرٹ موگابے کی اہلیہ سیلی حرفون کو بھی پارٹی ویمن لیگ کی سربراہی سے ہٹائے جانے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔

ٹیگس