میزائیلوں کا رخ امریکہ کی جانب ہے، شمالی کوریا
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے اپنے میزائیل امریکہ کی سمت چلانے کے لیے نصب کیے ہیں لہذا دیگر ملکوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق شمالی کوریا کی سپریم پیپلز کونسل کے نائب سربراہ ری جونگ ہائک نے کہا ہے کہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں اور میزائلوں کا رخ امریکہ کی جانب ہے۔
انہون نے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے ہتھیاروں کے ذریعے ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے پر امریکی بالادستی کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔
شمالی کوریا کے حکام بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں امریکہ کی جانب سے لاحق خطرات کے پیش پیانگ یانگ کو اپنے دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
امریکہ کے فتنہ انگیز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ پسندانہ بیانات کے سبب واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان حالات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر متعدد بار شمالی کوریا کے خلاف حملے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔