Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • آنگ سان سوچی کو ایک اور جھٹکا

میانمار کی حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ کونسل نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آنگ سان سوچی کی ڈرامائی خاموشی پر ان سے فریڈم آف سٹی کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کونسل کی فل ہاوس میٹنگ میں متقفہ طور پر آنگ سان سوچی سے یہ اعزاز واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

انیس سو ستانوے میں میانمار کی حکمران جماعت کی سربراہ کو اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ آکسفورڈ کونسل سے اب ان کی تصویر بھی ہٹا لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف 25 اگست سے شروع ہونے والے تشدد کے بعد اب تک چھ لاکھ سے زائد لوگ اپنی جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسلی صفائی سے تعبیر کیا ہے۔

 

ٹیگس