Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • دنیا سے کیمیائی ہتھیار ختم کئے جانے پر روس کی تاکید

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ دنیا سے کیمیائی ہتھیاروں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے شہر ہیگ میں او پی سی ڈبلیو کے رکن ملکوں کے بائیسویں اجلاس کے نام اپنے ایک مراسلے میں دنیا میں موجود تمام کیمیائی ہتھیاروں کو نابود کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔روسی صدر نے اپنے مراسلے میں کیمیائی ہتھیاروں کے حامل ملکوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ہر قسم کے کیمیائی ہتھیار ختم کرنے کی کوشش کریں اور جو ممالک اب تک کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن میں شامل نہیں ہوئے وہ فوری طور پر شامل ہو جائیں۔روس نے ستائیس ستمبر دو ہزار سترہ کو اپنے باقی بچے کیمیائی ہتھیار بھی ختم کر دیئے اور اس اقدام کو روسی صدر پوتن نے دنیا کو مستحکم بنانے کے ایک اہم قدم سے تعبیر کیا۔واضح رہے کہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم او پی سی ڈبلیو کے رکن ملکوں کا بائیسواں اجلاس، ستائیس نومبر سے یکم دسمبر تک ہی‍گ میں جاری رہے گا۔

ٹیگس