امریکہ میں خواتین پر جنسی تشدد
امریکہ کی قومی سلامتی کونسل میں ملازمت کرنے والی دو سو تیئیس خواتین نے کہا ہے کہ انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے
امریکہ کی قومی سلامتی کونسل میں ملازمت کرنے والی دو سو تیئیس خواتین نے ہفت روزہ جریدے ٹائم کی ویب سائٹ پر، ہم بھی بھینٹ چڑھے ہیں، کے زیرعنواں اپنے ایک خط میں خواتین پرجنسی تشدد کی روک تھام کی ضروری تربیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔خط پر دستخط کرنے والی ان خواتین نے اعلان کیا ہے کہ خواتین پر جنسی تشدد ہالیوڈ اور کانگریس سمیت صرف چند محکموں تک محدود نہیں ہے۔ان خواتین نے خبردار کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع، وزارت خارجہ، داخلی سلامتی کی وزارت اور سیکورٹی و انٹیلیجنس ادارے نیز قومی سلامتی کونسل سمیت سرکاری اداروں اور مراکز میں خواتین پر جنسی تشدد اور ایذا رسانی کا مقابلہ کئے جانے کے جو قوانین و اصول بنے ہوئے ہیں وہ بہت کمزور ہیں اور ان سے تشدد اور ہراساں کرنے والوں کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔قابل ذکر ہے امریکہ میں اداکاروں اور سیاستدانوں کے ہاتھوں خواتین پر جنسی تشدد اور انہیں ہراساں کئے جانے کے مسائل اور مقدمات کی خبریں آج کل ذرائع ابلاغ میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔