Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی پالیسیوں پر روس کی تنقید

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں امریکی سرگرمیاں غیرقانونی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر تشکیل پایا تھا اور یہ اتحاد، حکومت شام کے ساتھ کسی بھی طرح کی ہم آہنگی کے بغیر سرگرم عمل ہے اور اس کا یہ اقدام، بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے منافی شمار ہوتا ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دو ہزار پندرہ کے وسط میں یہ بات واضح ہو گئی کہ امریکی اتحاد، داعش دہشت گرد گروہ کو کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے اور داعش دہشت گردوں نے عراق و شام کے کئی علاقوں پر قبضہ جما لیا ہے۔لاوروف نے کہا کہ اس وقت شام کے پنچانوے فیصد سے زائد علاقوں سے داعش دہشت گردوں کا صفایا کیا جا چکا ہے اور ان علاقوں میں لوگوں کی معمول کی زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

 

ٹیگس