لاس اینجلس کے جنگلات میں خوفناک آگ
Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
امریکی شہر لاس اینجلس کے نواحی جنگلات میں آتشزدگی کے بعد دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
لاس اینجلس کے کے میئر ایرک گارسیٹ نے کہا ہے کہ لاس اینجلس اور ونٹورا سٹی کے دو لاکھ تیس ہزار کے قریب لوگوں کو فوری طور سے علاقے سے نکالنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھامس نامی آتشزدگی کے نتیجے میں ایک روز سے بھی کم عرصے کے دوران بتیس ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے جنگلات خاکستر ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے جنگل کی آگ کے اطراف کے علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔
آگ کے نتیجے میں اب تک کئی افراد کے ہلاک ہونے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔