برسلز بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتا، موگرینی
Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرے گی۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی موجودگی میں خبردار کیا کہ مقدس مراکز اور علاقے میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش، بدترین حکمت عملی ہے۔اس مشترکہ پریس کانفرنس میں نتن یاہو نے بھی امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے بیشتر رکن ممالک بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیں گے۔انھوں نے یہ بات ایسی حالت میں کہی کہ یورپ کے بیشتر ممالک نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کی ہے۔