ہندوستان کو لے کر الجزیرہ کی چونکا دینے والی رپورٹ! مسلمانوں کیخلاف اسرائیلی ماڈل اپنا رہی ہے مودی حکومت!
عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت اسرائیل کے سیکیورٹی اور انتظامی ماڈل سے متاثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جن کے اثرات خصوصاً مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر پر مرتب ہو رہے ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: تفصیلات کے مطابق، عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت اسرائیل کے سیکیورٹی اور انتظامی ماڈل سے متاثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جن کے اثرات خصوصاً مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر پر مرتب ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں ایک مشترکہ نظریاتی وژن پایا جاتا ہے، جس میں اقلیتوں کو سیکیورٹی اور جغرافیائی خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
رپورٹ کے مطابق ہندوتوا نظریے سے وابستہ حلقے اسرائیلی طرز حکمرانی سے متاثر ہیں اور سیکیورٹی پالیسیوں میں نگرانی اور سخت اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے، جن میں چیک پوسٹوں کا قیام، چھاپے، اور مواصلاتی بندشیں شامل ہیں۔