میانمار میں نسلی صفائی کے بارے میں برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ
Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
برطانوی پارلیمنٹ میں خارجہ امور کے کمیشن نے اپنی رپورٹ میں میانمار کے حکام پر صوبے راخین میں نسلی صفائی کے جرم کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے خارجہ امور کے کمیشن نے راخین میں تشدد اور برطانیہ کا جواب، کے زیرعنواں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس علاقے میں تشدد، نسلی صفائی کی حد تک پہنچ گیا ہے-
برطانوی پارلیمنٹ کے مذکورہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق راخین کے باشندوں کے خلاف ظلم و تشدد کو انسانیت کے خلاف جرم اور نسل کشی قرار دیا جا سکتا ہے-
برطانوی پارلیمنٹ کے خارجہ امور کے کمیشن نے میانمار کی فوج کے سربراہ کو صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے-
رپورٹ میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے بارے میں برطانوی حکومت کے موقف کو مردہ اور مبہم قرار دیتے ہوئے اس پر تنقید کی گئی ہے-