Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکیاں بے اثر شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

شمالی کوریا کو دی جانے والی دھمکیوں کے بے اثر ہونے کے بعد اب امریکہ نے شمالی کوریا کوغیر مشروط طور پر مذاکرات کی تجویز دے دی۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے مذاکرات پر تیار ہیں تاہم شمالی کوریا اپنا راستہ بدلنا ہوگا، شمالی کوریا کےخطرات کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال میری ناکامی ہوگی، شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

شمالی کوریا کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، امریکا چاہتا ہےکہ شمالی کوریا ایٹمی پروگرام بند کرے اور مذاکرات کی جانب آئے۔

ٹیگس