Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • فلپائن میں سمندری طوفان سے 70 ہزار افراد بے گھر

فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان سے 3 افراد ہلاک اور70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

سمندری طوفان 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ فلپائن کے جزیروں سے ٹکرایا،جس کے بعد طوفانی بارشوں کے  باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔ طوفان کے ساتھ آنے والی ہوائوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سائن بورڈز اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

طوفان کے باعث فلپائن کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔ ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گيا۔

ٹیگس