بیت المقدس سے متعلق قرارداد ویٹو،جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس
Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی اجلاس عرب اور مسلم ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔
امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرار داد ویٹو ہونے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا غیرمعمولی ہنگامی اجلاس کل جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔
دوسری جانب اقوم متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کےاجلاس میں بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے متنازع فیصلے کو واپس لینے کی قرار داد پر ووٹنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ پیر کوامریکا نے سلامتی کونسل میں بیت المقدس قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا، جبکہ سلامتی کونسل کے دیگرتمام 14ممالک نے قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیے تھے۔