مالی بدعنوانی کے الزام میں صیہونی وزیراعظم سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری
Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
اسرائیل کے وزیراعظم ان دنوں مالی بد عنوانی اور اس سلسلے میں ہونے والی تحقیقات کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔
صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے کرپشن کے الزام میں پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے اور کل بھی ان کے گھر پر پولیس نے ساتویں بار کرپشن کی تحقیقات کرتے ہوئے کارروائی کی ہے۔
پولیس کی جانب سے تفتیش کے بعد صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پرالزامات عائد کیے جانے کی سفارش کی جائے گی۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ان پر کرپشن کے الزامات عائد نہیں کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم اوران کی اہلیہ پرکرپشن کے الزامات ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بد عنوانی کے تحت انھیں سزا ہو سکتی ہے۔