Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا پر امریکہ کا نیا الزام

امریکا نے وانا کرائی سائبر حملے کا الزام شمالی کوریا پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

امریکی صدر کے مشیر تھامس پی بوسارٹ کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ کرنے کا الزام ٹھوس شواہد کی بنا پر عائد کیاگیا ہے۔ تھامس پی بوسارٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے متعلق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان نے بھی شمالی کوریا کے خلاف شواہد دیکھے ہیں۔

واناکرائی سائبر حملے سے اسپتال، اسکول، سرکاری دفاتر، تجارتی مراکزمیں کمپیوٹر جام ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ وانا کرائی نے مئی میں150 ممالک کے کمپیوٹر نظام کو متاثر کیا تھا اور اسکرینز جام ہوگئی تھیں۔

 

ٹیگس