روس کی امریکہ کو جوابی اقدامات کی دھمکی
Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ ماسکو امریکہ کی نئی پابندیوں پر خاموش نہیں رہےگا۔
ماسکو میں صحافیوں کے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ ان کاملک امریکی پابندیوں کے خلاف جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکی پابندیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے روسی شہریوں کے خلاف پابندیوں کے امریکی دلائل کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک چار سو دو کے قریب روسی عہدیداروں، تاجروں اور ایک سو پچانوے عام شہریوں کو پابندی کی امریکی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔