اقوام متحدہ کی طرف سے ماحولیات سے متعلق ایران کے فعال کردار کی ستائش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی سطح پر ایران کے فعال کردار کی ستائش کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں جاری اجلاس کے موقع پر اینٹونیو گوتریش نے ایران کے ادارۂ تحفظِ ماحولیات کی سربراہ شینا انصاری کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی مباحثوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
ایران کے صدر کی معاون اور ادارۂ تحفظِ ماحولیات کی سربرارہ محترمہ ڈاکٹر شینا انصاری نے اس موقع پر تہران کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی شعبے کو ایسے خود سرانہ اقدامات سے تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ عالمی مفادات پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ماحولیات کے شعبے بین الاقوامی تعاون بلا روک ٹوک جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران کے اس نقطہ نظر کی تائید کرتے ہوئے مختلف ممالک پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے پر یکساں توجہ دینا اقوام متحدہ کے اداروں کی ترجیحات میں شامل ہے۔