روسی مال گاڑی ایران میں، ایران روس تجارتی تعلقات میں فروغ
Nov ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
اطلاعات کے مطابق پہلی روسی مال گاڑی لمبا سفر طے کر کے ایران پہنچ گئی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی مال گاڑی ایران پہنچ گئی ہے اور یہ مال گاڑی 9 سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ایران پہنچی ہے۔
40 فٹ کے 62 کنٹینروں پر مشتمل اس مال گاڑی میں کاغذ، لگنوسلولز اور دوسرا سامان لدا ہوا ہے جو ایران اور عراق کے لیے ارسال کیا گیا ہے۔
اس روسی مال گاڑی نے ماسکو کے شمال سے 900 کلومیٹر کا سفر شروع کیا تھا اور روس، قازقستان اور ترکمانستان سے ہوتی ہوئي "انچیبرون" بارڈر سے ایران میں داخل ہوئي۔
یہ اقدام نہ صرف ایران اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے بلکہ ایران، روس اور پڑوسی وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان باقاعدہ ٹرینوں کی آمدورفت کا آغاز بھی ہے۔