وینزویلا: برازیل اور کینیڈا کے سفارتکار ملک بدر
Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
وینزویلا نے برازیل کے سفیر اور کینیڈا کے چارج ڈی افیئر کو اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام میں ملک بدر کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی قانونی ساز اسمبلی کی اسپیکر ڈیلسی روڈرگس نے برازیل اور کینیڈا پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برازیل کے سفیر روئے پریرا اور کینیڈا کے سفارت خانے کے ناظم الامور کریب کوالک کو ملک بدر کردیا۔
برازیلین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ان کے حالیہ الزام کے بعد آیا جس میں برزیل کے سفیر نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر حزب اختلاف کے اراکین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ کینیڈا نے چند ماہ قبل وینزویلا کے اعلیٰ حکام کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔