شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، پوتن
Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ملک کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ علاقے اور خاص طور سے شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ بدستور جاری رہے گی۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کو روسی فوجیوں کی وسیع حمایت کی ضرورت نہیں رہی ہے، کہا ہے کہ اس کے باوجود روس، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی حمایت جاری رکھے گا۔
انھوں نے کہا کہ شام میں روس کے دو فوجی اڈے قائم ہیں جن میں ایک حمیمیم اور دوسرا طرطوس میں واقع ہے۔
شامی فوج نے حال ہی میں مزاحمتی قوتوں کی مدد اور روس کے فوجی تعاون سے مشرقی صوبے دیرالزور کے جنوبی علاقے بوکمال کو، جو دہشت گردوں کا گڑھ تھا، آزاد کرایا ہے اور اب دہشت گرد صرف دیرالزور اور حمص کے اطراف کے بیابانوں میں محدود ہو گئے ہیں۔