انڈونیشیا: کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق
Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بورنو کے سمندر میں 51 افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 8 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
آنوگرا ایکسپریس نامی کشتی شمالی کالیمنٹن کی صوبائی راجدھانی تانجنگ سیلور سے تاراکان جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
تاراکان میں موجود ایک امدادی اہلکار منانگیپ جومالا کا کہنا تھا کہ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ساتھ ہی کئی افراد لاپتہ ہیں جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 40 افراد کو بچالیا گیا ہے۔