امریکہ میں شدید سردی سے 11 افراد کی ہلاکت
Jan ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
امریکہ میں پڑنے والی شدید سردی کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ویسکانسن کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے جشن میں شرکت کے لئے باہر نکلنے والی ایک جوان عورت کی لاش وینی باگو جھیل کے کنارے سے ملی ہے جس کا شدید سردی کی بنا پر دم نکلا ہے۔
امریکی پولیس کے مطابق ریاست ڈیکوٹا اور میسوری میں بھی دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں جو سردی کی بنا پر مرے ہیں۔
ہیوسٹن اور ٹیکساس میں بھی چھے افراد مرے ہیں جن میں سے دو بے گھر افراد شامل ہیں۔امریکہ میں شدید سردی و برفباری کی بنا پر کئی ریاستوں میں اسکول و کالج بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔