Jan ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات

متحدہ کوریا کے امور سے متعلق جنوبی کوریا کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ پیانگ یانگ نے شمالی اور جنوبی کوریا کے مشترکہ مسائل کے حل کے لئے مستقبل قریب میں مذاکرات کے لئے سیول کی درخواست کو قبول کر لیا۔

جنوبی کوریا کی اس وزارت نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جمعے کے روز ایک پیغام میں نو جنوری کو مذاکرات کے سلسلے میں جنوبی کوریا کی درخواست کو قبول کر لیا۔
یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی سطح پر انجام پائیں گے۔ گذشتہ ہفتے منگل کو دونوں ملکوں کے اتحاد سے متعلق جنوبی کوریا کے وزیر نے مذاکرات کی تجویز کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ جنوبی کوریا کے سرمائی اولمپیک کھیلوں میں شمالی کوریا کے کھلاڑوں کی شرکت کے بارے میں نو جنوری کو مذاکرات ہو سکتے ہیں تاکہ اس سلسلے میں مسائل کو حل کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک گیمز، نو فروری سے شروع ہوں گے۔

ٹیگس