امریکی صدر نسل پرست ہیں: ہیلری کلنٹن
Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ کو ان دنوں نہ فقط عالمی سطح پر بلکہ خود امریکہ میں بھی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نےامریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر امریکی صدر کو نسل پرست قراردے دیا ہے۔
ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8 سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جس طرح سے ہیٹی کے عوام نے اس کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔
ہیلری کلنٹن نے افریقی ممالک کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیان کی بھی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر کو نسل پرست قراردیا ہے۔